بیندور،13؍جولائی (ایس او نیوز) ہنے بیرو کے پاس ایک سنسان علاقہ میں کل دیر رات کے وقت ایک اجنبی لاش کے ساتھ جل کر خاکستر کار بر آمد ہوئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ کار جل کر خاکستر ہوئی ہے اور ڈرائیور کے پیچھے والی سیٹ پر ا پڑا ہوا لاش کا جلا ہوا ڈھانچہ دیکھ کر اسے پہچاننا یا اس کی جنس معلوم کرنا ممکن نہیں ہے ۔ ڈرائیور کی سیٹ بھی پیچھے کے طرف ڈھلی ہوئی ہے۔
بیندور پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ اب پولیس کی تحقیقات سے ہی اس لاش کی حقیقت معلوم ہو سکے گی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت وہ اس لاش کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش کو اولیت دے رہی ہے۔